اشتہار

چائے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں آج چائے کا دن منایا جارہا ہے، شدید سردی سے ہلکان ہوں یا دن بھر کی تھکان ہو، بس دو گھونٹ بھانپ اڑاتی گرم چائے کی چسکیاں سارے مسائل حل کردیتی ہیں۔

پاکستان سمیت دیگر تمام ممالک میں چائے کے شوقین افراد15دسمبر کو چائے کا عالمی دن مناتے ہیں، جنہوں نے چائے کی بڑھتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک پورا دن چائے کے نام کر دیا۔

پاکستان میں تو ویسے بھی چائے پیش کرنا ہماری ثقافت کا حصہ بن چکا ہے، مہمان آئیں یا بزرگوں کی سیاسی بیٹھک ہو، خوشی کا موقع ہو ہو یا دکھ کی گھڑی، چائے پیش کرنا ہماری تہذیبی روایات میں شامل ہو چکا ہے۔ مختصر یہ کہ مہمانوں کے چائے بمعہ لوازمات پیش کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔

- Advertisement -

چائے کا استعمال عام طور پر صبح ناشتے میں کیا جاتاہے جبکہ کچھ افراد ایسے دن بھر کی تھکاوٹ سے چھٹکارا اور ذہن کو تروتازہ رکھنے کےلیے کرتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چائے ایک مقبول ترین مشروب کا درجہ اختیار کر چکی ہے، روزانہ دو ارب لوگ اپنے دن کا آغاز گرم چائے کی پیالی سے کرتے ہیں۔

چائے کو ابتدا میں کھانے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، کچھ لوگ اس پودے کو بطور سبزی استعمال کیا کرتے تھے، چند روایات میں اسے گندم کے دانوں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کے شواہد بھی ملتے ہیں۔

اس کے علاوہ چائے کے کچھ طبی فوائد بھی ہیںامریکا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ روزانہ گرم چائے پیتے ہیں وہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں آنکھوں کے بڑے امراض جیسے نابینا ہونا اور کالے موتیا (گلوکوما) کے مرض میں مبتلا نہیں ہوتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں