ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اگلا سائیکل 27-2025 نئے قواعد و ضوابط کے تحت ہوگا، ٹیسٹ ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 71 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔
جنوبی افریقہ کے نئے ٹیسٹ چیمپئن بننے کے بعد اب 17 جون سے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 کا آغاز ہوگا، نئے سائیکل کا پہلا معرکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان گالے کے میدان میں منعقد ہوگا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا پہنچی ہے، اس ٹیسٹ میچ سے آئی سی سی کے تحت نئے اصول و قواعد نافذ ہونگے، جس سے ٹیموں کو بروقت اپنے کھلاڑیوں کی تبدیلی میں مدد ملے گی۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان 17 جون سے گالے میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کنکشن سبسٹیٹیوٹ اصول نافذ ہو جائے گا، اس کے تحت ٹاس ہونے سے قبل ٹیمیں میچ ریفری کو 5 کنکشن سبسٹیٹیوٹ کے نام بتائیں گے۔
ان میں ایک بیٹر، ایک فاسٹ بولر، ایک اسپنر، ایک وکٹ کیپر اور ایک آل راؤنڈر شامل ہوگا، دوران میچ کسی پلیئر کے زخمی ہونے کی صورت میں میچ ریفری ان 5 ناموں میں سے کسی ایک کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت دےگا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آئی سی سی نے 16 جون کو ڈبلیو ٹی سی 27-2025 کے شیڈول کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے تحت 9 ٹیموں کے درمیان 2 سالوں تک مجموعی طور پر 71 ٹیسٹ میچز ہونگے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہارنے والی آسٹریلین ٹیم کے اس سیزن میں سب سے زیادہ 22 میچ رکھے گئے ہیں، دوسری سب سے زیادہ میچز کھیلنے والی ٹیم انگلینڈ کی ہوگی جسے 21 میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل میں پاکستان کے چیلنجز بڑھ گئے