ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

طویل فارمیٹ کا حکمران آسٹریلیا ہوگا یا بھارت؟ آج سے سجے گا میدان

اشتہار

حیرت انگیز

طویل کرکٹ فارمیٹ کا اگلا حکمران آسٹریلیا ہوگا یا بھارت اس کے فیصلے کے لیے آج سے میدان سجے گا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا آغاز ہوگا۔

آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آج سہ پہر تین بجے اوول کرکٹ گراؤنڈ اپنی اپنی فتح کا خواب لیے اتریں گے اور پانچ دن تک پنجہ آزمائی کریں گی۔ اس دوران بلے باز کریز پر طویل قیام کرکے بیٹنگ کے جوہر دکھانے تو بولرز مخالف بیٹرز کی وکٹیں اڑانے کی کوششیں کریں گے۔

فائنل ڈرا یا ٹائی ہوا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ چیمپئن قرار پائیں گی۔ بھارتی ٹیم مسلسل دوسری بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔ 2021 میں نیوزی لینڈ نے شکست سے دے کر بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور کیا تھا۔

فائنل کی فاتح ٹیم ٹرافی کے ساتھ 16 لاکھ ڈالرز کی خطیر انعامی رقم کی حقدار ہوگی جب کہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں