تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ورلڈ واٹر ڈے: پاکستان کتنے دن کا پانی جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟

نیویارک: دنیا بھر میں آج 22 مارچ کو پانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد قدرت کی نعمت کے ضیاع کو روکنا ہے۔

آگ، ہوا اور پانی انسانی زندگی کے لیے اہم ہے مگر افسوس کہ انسان اس کی قدر و قیمت سے غافل ہے اسی وجہ سے وہ پانی کی اہمیت کو نظر انداز کر کے ہر سال کروڑوں گیلن پانی ضائع کردیتا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے انسانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

پانی کی اہمیت اور اس کو محفوظ کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بائیس مارچ کو ’ورلڈ واٹر ڈے‘ منایا جاتا ہے۔

سنہ 1992 میں برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیات اور ترقی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں بائیس مارچ کو پانی کا عالمی دن منانے کی منظوری دی گئی۔

اقوام متحدہ کی جانب سے منظوری کے بعد 1993 سے ہر سال 22 مارچ کو دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سیمینارز، ورکشاپس اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ماہرین پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے اور انسانی زندگی کے لیے پانی کی اہمیت کو اجاگر بھی کرتے ہیں مگر کرونا وائرس کے پیش نظر رواں‌سال کسی تقریب کا انعقاد نہیں‌ کیا گیا۔

پانی کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین واپڈا نے اہم پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان میں پانی کی دستیابی متاثر ہو رہی ہے، پانی کی فی کس سالانہ دستیابی تشویشناک حدتک کم ہو چکی ہے۔

پاکستان کے پاس کتنے دن پانی رکھنے کی صلاحیت موجود ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں پانی رکھنےکی صلاحیت 30دن ہے جبکہ ہم کو اسے 120دن پرلانا ہوگا، پانی اسٹاک کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کےلیے مربوط پروگرام ترتیب دیا جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -