جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آسٹریا میں خصوصی بچوں کے ونٹر گیمز، 2 پاکستانی بچے نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : یہ بات ملک کیلئے اعزاز ہے کہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے دو خصوصی بچے حذیفہ اور رمشہ آسٹریا میں خصوصی بچوں کے ونٹر گیمزمیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

آسٹریا میں خصوصی بچوں کے ونٹر گیمز دو ہزار سترہ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے ایبٹ آباد سے دو بچوں کو نامزد کرلیا گیا ہے، خصوصی بچے حزیفہ اوررمشہ آسٹریا میں پاکستان کا نام روشن کرنے لئے پرعزم ہیں۔

رائزفور انکلو سیو ایجو کیشن اسکول کی پرنسپل کا کہنا ہے کہ گیمز کے لئے بچوں کو بھرپور تیاری کروائی ہے اور وہ بہتر نتا ئج کیلئے پر امید ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کا سولہ رکنی دستہ سپیشل ونٹر اولمپک گیمز میں شرکت کے لئے تیرہ مارچ کواسلام آباد سےآسٹریا روانہ ہو گا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کے تین کھلاڑیوں کو تین تین لاکھ روپے کی سپانسر شپ دی ہے۔

پنجاب کے وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے سپیشل اولمپکس کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے دستے میں چھ لڑکیاں، چھ لڑکے اور چار آفیشلز شامل ہوں گے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فرح احسن، مہوش اور عبداللہ کراس کنٹری سکی اور سنو شوئنگ کے ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ حکومت پنجاب نے خصوصی کھلاڑیوں کی سرپرستی کی ہے، مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ دو ہزار سولہ میں برونائی اسپیشل اولمپکس گیمز میں رمشہ نے دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں