تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خواتین کا عالمی دن : صدر، وزیر عظم اور دیگر اہم شخصیات کا پیغام

اسلام آباد : خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدر عارف علوی وزیر اعظم عمران خان اورد دیگر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  پاکستان بطور ریاست اور شہریوں کو خواتین پر تشدد سے بچاؤ یقینی بنانا ہوگا، خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدر وزیراعظم اور اور دیگر رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں مختلف شعبوں میں خواتین کی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ قائداعظم کا قول ہے کہ خواتین کی طاقت قلم اورتلوار سے زیادہ ہے، پاکستان بطور ریاست اور شہریوں کو خواتین پر تشدد سے بچاؤ یقینی بنانا ہوگا، تعلیم، ملازمتوں میں یکساں مواقع کی فراہمی پر اتفاق کرتے ہیں، خواتین کی ہرجگہ حفاظت،وراثت میں حصہ یقینی بناناہوگا۔

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، مذہب، سیرت رسول اکرم اور بنیادی اقدار سے رہنمائی حاصل کررہے ہیں، حوصلہ افزا ہے ہماری خواتین ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کررہی ہیں، خواتین، قومی اور عالمی سطح پر اپنے اپنے شعبوں میں فوقیت حاصل کررہی ہیں، خواتین کو مساوی مواقع اور سازگار ماحول فراہم کیاجانا ضروری ہے، اس طرح سےہی جامع اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، وہ اقدامات کریں گے جو خواتین کو محفوظ اورخوشحال زندگی میں مدد فراہم کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بےحرمتی معمول بن چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 117دن سے لاک ڈاؤن جاری ہے، مقبوضہ وادی میں خواتین ،بچے اور بیمار افراد کو مشکلات ہیں، عالمی برادری کو کشمیر میں مظالم بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، معاشرے کو ترقی پسند بنانے کے لیے خواتین کے حقو ق کا تحفظ ناگزیر ہے، دنیا میں خواتین سے امتیازی سلوک، جبرو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اسلام خواتین کو مساوی حقو ق اور احترام دیتا ہے، اسلام خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز کی سختی سے ممانعت کرتا ہے، خواتین کے حقوق کے بارے میں منفی رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان کی آدھی سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو مصائب کا سامنا ہے، عالمی برادری کشمیر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردارادا کرے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ عورتوں کے دن پر پاکستان کی ہرعورت کو سلام پیش کرتے ہیں، اسلام خواتین کی عزت،احترام اوران کی حفاظت کا درس دیتا ہے جو اپنی مرضی،سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں وہ انسانی شعور سے خوفزدہ ہیں، وہ دن گزر گئے جب خواتین کو زور و جبرسے خاموش کیا جاتا تھا، خواتین کے حقوق پر مزید قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے، اس معاملے پرمہذب طریقے سے بات کی جائے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوارہی ہیں، آج کا دن خواتین کا دن ہے، ہردن خواتین کا دن ہے، اسلام کا پیغام رنگ نسل سے ہٹ کر انسانیت کا پیغام ہے، وزیراعظم ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست کی تعمیر کیلئے کوشاں ہیں، اسلام کا پیغام رنگ نسل سے بالا انسانیت کا پیغام ہے، اسلام کی پاکیزہ ہستیوں کوسلام پیش کرتی ہوں، پہلی مسلمان خاتون تجارت کرتی تھیں، خواتین کو طاقت دینے کیلئے اس دن کا ظہور ہوا،

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کے بغیر زندگی نامکمل اور تصویر کائنات بےرنگ ہے، خواتین کی موجودگی سے ہی انسانی رشتے ناطے وجود میں آتے ہیں، اللہ نے عورت کو ماں کی صورت اپنے تعارف کا ذریعہ بنایا ہے، ماں سے بڑا مقام، احترام، تعارف اور عزت کوئی نہیں ہوسکتی، ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھ کر اللہ نے عورت کے مقام کو واضح کیا، خواتین نے تحریک پاکستان میں بھی ناقابل فراموش کردار ادا کیا، فاطمہ جناح کے ساتھ خواتین کا کردارتاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے، الحمداللہ آج ہماری خواتین زندگی کے ہرشعبے میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں، خوش قسمت ہیں کہ ہماری نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، انتشار،الزام تراشی سے بچا جائے، مہذب اظہار رائے کے پرچار کی آزادی لازم ہے، نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ خواتین کے حقوق ،فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کئے، اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو خواتین کیلئے تاریخی اقدامات کریں گے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ہماری خواتین نفرت کرنے والوں کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے لئے روشنی کا مینار ہیں، خواتین جدوجہد کرتی رہیں تو ہر پاکستانی خاتون بینظیر ہوگی، مخالفت کے باوجود پی پی نے خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کی، خواتین اور پسماندہ طبقات ہی پیپلزپارٹی کی اصل طاقت ہیں، خواتین کو غلامی کی زنجیر میں جکڑنے کی سازش کرنے والوں کے خلاف لڑیں گے،آج لیڈی ہیلتھ ورکرز ملک کے کونے کونے خدمات انجام دے رہی ہیں، خواتین ملک میں قابل احترام زندگی گزاررہی ہیں، شہید محترمہ کے فرزند کی حیثیت سے آپ کے حقوق کے لئےکھڑا رہوں گا، پی پی خواتین کو بااختیار بنانے، مساوات کے لئے اٹھنے والے قدم کی حمایت کرے گی۔

Comments

- Advertisement -