اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آزادی کپ: رخصت کےوقت غیرملکی کھلاڑیوں کے تاثرات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں ملنے والے پیار اورمہمان نوازی پرعوام کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے رخصت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرتھسیرا پریرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملنے والے پیار نے مجھے احساس دلایا کہ میں کتنا خوش قسمت ہوں۔

تھسیرا پریرا نے مزید کہا کہ یہ احساس بہت ہی زبردست ہے جبکہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

گرانٹ ایلیٹ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ لاہور چھوڑنے کا وقت آگیا، ورلڈ الیون کی ٹیم دوستوں کا بہترین گروپ تھا اور زبردست یادیں بھی جس پر انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور ورلڈ الیون کے نامور کھلاڑی ڈیرن سیمی نے بھی ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ چیمپیئنز کے ساتھ بس کا آخری سفر اور انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی۔


تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ورلڈ الیون کو شکست، آزادی کپ پاکستان کے نام


واضح رہے کہ گزشتہ روز آزادی کپ کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں