نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر شعور اجاگر کرنے کے لیے اے این ایف کے تحت ’’نشے سے بچاؤ‘‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف عمرفاروق نے نوجوان کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کیخلاف مہم کا آغاز کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ تمام نجی اور سرکاری یونیورسٹییو میں اس مہم کو چلایا جائے گا، نوجوانوں میں منشیات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف عمرفاروق کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کام کرنا ہمارا فرض ہے۔
انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور نوجوان اس مہم میں لازمی شامل ہوں، امید ہے کہ اے این ایف کے ساتھ ملکر اچھا مستقبل اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔