اشتہار

دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ عمارت تعمیر

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : دبئی میں تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے تیار ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی عمارت مکمل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ عمارت تعمیر کی گئی ہے جس پر 8 سے 10 لاکھ درہم لاگت آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 6 ہزار 900 اسکوائر فٹ کے رقبے پر تعمیر ہونے والی دو منزلہ عمارت کو دبئی میونسلپٹی حکام عمومی کاموں کی انجام دہی کےلیے بطور دفتر استعمال کریں گے۔

- Advertisement -

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ 1 سال میں مکمل ہونے والی اس جدید طرز تعمیر کی حامل عمارت کو بوسٹن میں تھری ڈی پرنٹنگ اور تعمیراتی کمپنی آپس کور کے اشتراک سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے اونچی تھری ڈی پرنٹڈ عمارت شوزہو چین میں واقع ہے جس کی اونچائی 90 فٹ ہے جبکہ دبئی میں تعمیر ہونے والی عمارت رقبے کے لحاظ سے دنیا میں اب تک کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ بلڈنگ ہے۔

یہ عمارت ایک پری کاسٹ کنکریٹ فاؤنڈیشن پر کھڑی کی گئی تھی جس کے اوپر تھری ڈی پرنٹر کھوکھلی دیواریں تعمیر کر رہا تھا جس میں ری سائیکل تعمیراتی ملبے، سیمنٹ، جپسم اور تیزی سے خشک ہونے والے دیگر مرکبات کا استعمال کیا گیا تھا۔

تھری ڈی پرنٹنگ مواد روایتی کنکریٹ سے تقریبا 50 فیصد ہلکا اور کافی حد تک پائیدار ہوتا ہے۔

تھری ڈی پرنٹر نے کچھ انچ موٹی مواد کی پرتوں والی دیواروں کا خاکہ پیش کیا، پھر آہستہ آہستہ اوپر کی طرف تعمیر کیا یہاں تک کہ دیواریں پوری اونچائی پر پہنچ گئیں۔

جب دیواریں مکمل ہو گئیں تو ، انسانی تعمیراتی عملے نے اپنا کام سنبھال لیا، چھتیں لگائیں ، کھڑکیوں کے لئے جگہیں کاٹ دیں اور دیواروں کی بھرائی کی۔

مربع فٹ سے کم ڈھانچے کے ساتھ ، بلڈر تھری ڈی پرنٹر کو پہلے سے سیٹ ٹریک پر ترتیب دے سکتے ہیں اور اسے خود چل سکتے ہیں ، لیکن دبئی میں بلڈروں نے تھری ڈی پرنٹر کو منتقل کرنے کے لے ایک بڑی کرین لگانی تھی جب اس نے ڈھانچہ تشکیل دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں