جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دنیا کا بہادر ترین مینڈک

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے شمال مشرقی علاقے کوئنز لینڈ کے مینڈک کو دنیا کے بہادر ترین مینڈک کا اعزاز مل گیا۔مینڈک کو یہ اعزاز ماہرین نے نہیں بلکہ عام لوگوں اور جانوروں سے انسیت رکھنے والے لوگوں نے دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ فیس بک آئی ڈی جیمی چیپل نے اپنے اکاؤنٹ سے مینڈک کی تصاویر شیئر کیں جو بہت ہی غیر معمولی تھیں کیونکہ اس میں مینڈک دنیا کے خطرناک ترین زہریلے سانپ کو چبا رہا تھا۔

حیران کن طور پر یہ واقعہ تین روز قبل پیش آیا اور اب تک مینڈک نہ صرف زندہ ہے بلکہ وہ معمول کے مطابق اچھل کود بھی کررہا ہے۔

- Advertisement -

فیس بک پر شیئر ہونے والی تصاویر کے ساتھ لکھا تھا کہ سر سبز درختوں پر رہنے والے مینڈک سانپ کی نسل کوسٹل تائیپان کو کھا گیا، یہ دنیا میں زہریلی ترین نسل کا سانپ ہے۔

صارف نے لکھا کہ انہوں نے ایسا منظر پہلی بار دیکھا کہ ایک مینڈک زہریلے ترین جانور کو کھا رہا ہے۔

فیس بک پر تصویر شیئر ہوئی تھی صارفین نے اس مینڈک کو بہادر ترین قرار دیا جبکہ جانوروں سے انسیت رکھنے والے لوگ ان تصاویر کو دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

https://www.facebook.com/snaketakeaway/posts/3018181164892560

چار فروری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مینڈک کی سانپ کھانے کی تصاویر شیئر ہوئیں، جنگلی حیات کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مینڈک ابھی تک زندہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں