اشتہار

مجھے کیوں تنگ کیا؟ پرندہ موٹرسائیکل سوار کے پیچھے پڑگیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے نیشنل پارک میں شتر مرغ سے مشابہت رکھنے والے جانور "کیسووری” نے دیکھ بھال پر معمور کارکن پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس سے جان بچانے کیلئے اسے وہاں سے بھاگنا پڑا۔

انسان ہو یا جانور جب کوئی کسی کو بلاوجہ تنگ کرتا ہے تو وہ اپنے غصے کے اظہار کیلئے کوئی نہ کوئی ردعمل ضرور دیتا ہے۔

کچھ ایسا ہی معاملہ آسٹریلیا کے ووتھاتھی نیشنل پارک میں پیش آیا جس میں نیشنل پارک کا ایک سینئر کسٹوڈین کلیٹن اینوک اپنی بائیک پر جا رہا تھا جب اس نے نادانستہ طور پر وہاں موجود ایک کیسووری کو ڈرانے کیلئے تنگ کیا جس سے وہ ناراض ہوگیا۔

- Advertisement -

ایسے میں غصے سے لبریز کیسووری نے ڈر کر بھاگنے کے بجائے سر کو نیچے کرکے پوری رفتار سے اس شخص کا پیچھا کرنا شروع کیا اور کافی دور تک اس کے پیچھے بھاگتا رہا۔

کیسووری اس پر حملہ کرنے کیلئے موٹر سائیکل سوار کارکن کے پیچھے بھاگا لیکن موٹر سائیکل سوار کی قسمت اچھی نکلی کہ کہ وہ اس کے حملے سے محفوظ رہا۔

ہلکی پھلکی پرواز کے پرندے شتر مرغ سے مشابہت رکھنے اور بغیر پرواز والے "کیسووری” نیوگنی اور شمال مشرقی آسٹریلیا کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔

اس سارے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، یہ کلپ 29 جولائی 2022 کو ایک فیس بک پیج پر پوسٹ کیا گیا تھا، جس پر اب تک 2.21 لاکھ سے زیادہ صارفین نے لائیک اور دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں