اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

غلیظ ترین انسان کا لقب پانے والا معمر شخص کون ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی شہری نے 67 برس تک غسل نہ کرکے دنیا کے غلیظ ترین انسان ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران جنوبی صوبہ فارس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں مقیم آمو حاجی نامی شخص نے گزشتہ 67 برس سے غسل نہیں کیا ہے۔

معمر ایرانی شہری کو لگتا ہے کہ نہانے سے وہ بیمار ہوجائے گا، اسی ڈر سے انہوں نے 67 برس قبل نہانا چھوڑ دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 80 سالہ شخص گندہ پانی اور مرے ہوئے جانوروں کا گوشت کھاکر زندہ ہے۔

ڈاکٹرو آمو حاجی کی صحت دیکھ کر شدید حیران ہیں کیوں کہ وہ چھ عشروں سے زائد مدت سے غسل نہ کرنے کے باوجود قابل رشک صحت کا مالک ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آمو حاجی سے قبل ایک بھارتی شہری کو دنیا کا غلیظ ترین انسان قرار دیا گیا تھا جو 38 برس سے نہیں نہایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں