اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

کون سا رنگ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے؟ تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

رنگوں کی اپنی الگ پہچان اور شناخت ہوتی ہے اور اسی طرح ان کے اثرات بھی ہماری زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

رنگ چاہے کالا ہو یا سفید، سبز ہو یا سرخ، وہ اپنی خاموش زبان سے بھی کچھ نہ کچھ اظہار کر رہے ہوتے ہیں، چاہے وہ آپ کی شخصیت کا راز ہو یا آپ کی پسند و ناپسند کا اظہار۔

یہی وجہ ہے کہ رنگوں کے حوالے سے ہر انسان کی پسند یا ناپسند مختلف ہوتی ہے، تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں کا سب سے پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟ جواب آسان نہیں بلکہ کچھ پیچیدہ ضرور ہے لیکن ایک بات واضح ہے کہ دنیا کا سب سے پسندیدہ رنگ نیلا ہے۔

- Advertisement -

کلر

مثال کے طور پرسال 2015 میں یو گوو کے ایک سروے میں انکشاف ہوا کہ دنیا کا پسندیدہ رنگ نیلا ہے۔ اسی طرح 2017 میں 100 ممالک کے 30ہزار افراد پر کیے گئے سروے میں پتہ چلا کہ سبز نیلا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ ہے۔

اس کے علاوہ 2019 کی ایک تحقیق جس میں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ان کے پسندیدہ رنگوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا کہ ثقافت رنگ کی ترجیح کو متاثر کرتی ہے لیکن عام طور پر نیلے رنگ کو ترجیح دی جاتی ہے۔

صدیوں سے ماہرین نے نیلے رنگ کو ایک ایسا رنگ قرار دیا ہے جو سُکون اور فطرت کی نمائندگی کرتا ہے۔ کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس رنگ کی چیزوں کو دیکھنے سے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن سمیت تناؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نیلے رنگ کو دیکھنے سے اطمینان اور سکون کا احساس ہوتا ہے، یہ آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے، خاص طور پر ہلکا نیلا یا آسمانی رنگ انسانی جذبات کو پرسکون رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ااا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں