جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

دنیا کے پہلے ’’ای اسپورٹس ورلڈ کپ‘‘ کا کل سے سعودی عرب میں آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کھیلوں کی دنیا کا پہلا ای اسپورٹس ورلڈ کپ کل سے سعودی عرب میں شروع ہو رہا ہے دارالحکومت ریاض رنگ برنگی روشیوں سے جگمگا اٹھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کھیلوں کی دنیا میں انقلاب آ گیا۔ پہلا ای اسپورٹس ورلڈ کپ کل سے سعودی عرب میں شروع ہو رہا ہے جو 25 اگست تک جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ماہ سے زائد جاری اس ٹورنامنٹ میں دنیا کے 7 ممالک کے 1500 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ای ورلڈ کپ انتظامیہ کے مطابق انعامات کی مجموعی رقم 60 ملین ڈالر (پاکستانی 6 کروڑ روپے کے لگ بھگ) رکھی گئی ہے۔

- Advertisement -

یہ ورلڈ کپ ریاض میں منعقد ہوگا جس کے لیے سعودی دارالحکومت کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے جب کہ سعودی حکومت نے اسی اسپورٹس ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز کو ای ویزے بھی جاری کیے ہیں۔

ای اسپورٹس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن (EWCF) کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں اور ملٹی ٹیم کلبوں کے لیے امید افزا مواقع پیدا کرتے ہوئے اسپورٹس انڈسٹری کو آگے بڑھانا ہے۔

ای سپورٹس ورلڈ کپ، جو اسپورٹس کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ عالمی ای- گیمنگ کمیونٹی کو متحد کرے گا، بشمول کھلاڑی، شائقین، گیم پروڈیوسرز، اور پبلشرز، روابط اور تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شراکت داروں، پروڈیوسر، اور پبلشرز کو عالمی سطح پر متنوع پرستاروں کے ساتھ مشغول ہونے کا ایک منفرد موقع ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں