چائنیز کمپنی نے ’میٹ بُک فولڈ الٹیمیٹ ڈیزائن‘نامی پہلا جدید فولڈ ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا ہے، جو دیکھنے میں موبائل فون سے بھی پتلا اور فل اسکرین لیپ ٹاپ ہے۔
چین کی معروف کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس دنیا کا پہلا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ پیش کر دیا ہے، جس کا نام میٹ بُک فولڈ الٹیمیٹ ڈیزائن ہے۔
چینی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا فولڈ ایبل نوٹ بُک کمپیوٹر ہے جس میں بہت اعلیٰ معیار کی اسکرین اور پکسل ریزولوشن دی گئی ہے، یہ کمپیوٹر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو جدید، طاقتور اور پریمیم ٹیکنالوجی استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
میٹ بُک کی 18 انچ کی فولڈ ایبل اسکرین ٹیبلٹ کی طرز پر کام کرتی ہے۔ اسے جب ایک زاویے پر رکھا جائے تو یہ ایک کامپیکٹ لیپ ٹاپ کی شکل اختیار کرلیتی ہے، جس میں ورچوئل کی بورڈ استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ لیپ ٹاپ جب مکمل طور پر کھلا ہوتا ہے تو اس کی موٹائی صرف 7.3 ملی میٹر اور وزن 1.16 کلو گرام ہوتا ہے، اس میں دوہری تہہ والی ’او ایل ای ڈی‘ اسکرین استعمال کی گئی ہے، جو دنیا میں پہلی بار کسی کمپیوٹر میں دی گئی ہے۔
اگر اس جدید لیپ ٹاپ کی قیمت کی بات کی جائے تو 32جی بی ریم اور ون ٹی بی اسٹوریج والا ورژن: 23ہزار 999 یوان ( یعنی تقریباً 3 ہزار 328 امریکی ڈالر) جبکہ ٹو ٹی بی اسٹوریج والا ورژن 26ہزار999 یوان ( یعنی تقریباً 3 ہزار 744 امریکی ڈالر) تک ہے۔