تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا قرآن پاک حفظ کرنے والی دنیا کی پہلی لڑکی

ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا اردن کی راون دیوائیک نامی لڑکی نے قرآن پاک حفظ کرکے دنیا کو بتا دیا کہ عزائم پختہ ہوں کوئی مشکل انسان کے آڑے نہیں آتی۔

جی ہاں! اردن کی راون دیوائیک دنیا کی پہلی لڑکی ہے جس نے جینیاتی بیماری کے ساتھ پیدا ہونے کے باوجود قرآن مجید کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

اردنی لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ راون نے قرآن کو اپنی زندگی کہتے تھکتیں نہیں ہیں۔

والدہ نے کہا کہ میری چار بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا جب راون پیدا ہوئی میں بھی دیگر ماؤں کی طرح اس کی حالت دیکھ کر پریشان ہوگئی لیکن میں نے خدا کی قسم کھائی کہ اسے قرآن حفظ کروائیں‌ گی۔

راون نے قرآن حفظ کیسے کیا؟

اواطیف نے بتایا کہ راون بچپن ہی سے ذہین تھی اور جب میں نے اس کی ذہانت کو محسوس کیا تو قرآن کی چھوٹی چھوٹی سورتیں حفظ کروانا شروع کردیں جو کہ اس نے جلد ہی یاد کرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ راون کو چھ سال کی عمر میں اسکول میں داخلہ کروایا اور ساتویں جماعت میں آکر اس کا تلفظ درست ہوا تو راون نے اسکول جانے سے انکار کردیا جس کے بعد میں اسے قرآن سینٹر لے جانے لگی اور سات سال کی مسلسل محنت سے روان سے گزشتہ رمضان کے 29 ویں روزے کو مکمل قرآن حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

خیال رہے کہ ڈاؤن سنڈروم ایک سنگین جینیاتی نقص ہے اور اس کا شکار بچوں میں ذہنی اور جسمانی معذوری مختلف شدت کے ساتھ موجود ہوتی ہے۔

ڈاؤن سنڈروم کو ٹریزومی 21 بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک سنگین جینیاتی نقص ہوتا ہے اور ایسے بچے میں 21 ویں کروموسومز تین گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -