منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

ویڈیو: ’’ایک گھنٹے کا سفر صرف ایک منٹ میں‘‘ دنیا کا بلند ترین پُل کہاں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے مشہور ترین ایفل ٹاور سے بھی اونچا دنیا کا بلند ترین پل جس پر ایک گھنٹےکا سفر صرف ایک منٹ میں ہوگا اس پل کا افتتاح رواں برس ہوگا۔

چین جو اپنی تعمیرات اور ایجادات سے دنیا کو حیران کر رہا ہے۔ اب وہ رواں ماہ دو خطرناک وادیوں کے درمیان ایک ایسے پُل کا افتتاح کرنے جا رہا ہے جو دنیا کا سب سے بلند ترین پل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے جیانگ میں گرینڈ کینین پل کو رواں برس جون میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یہ پل ایک بہت بڑی وادی میں ریکارڈ دو میل رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ منفرد پل دنیا کے مشہور ایفل ٹاور سے بھی 200 میٹر اونچا اور تین گنا زیادہ وزنی ہے اور ماہرین اس کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار دے رہے ہیں۔

یہ پل زمین سے 2050 فٹ بلندی پر واقع ہے۔ 21 کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ کی مالیت سے تیار اس عجوبہ تعمیر میں ایک گھنٹے کا سفر کم ہو کر صرف ایک منٹ کا رہ جائے گا۔

چین کی جانب سے پُل کی حالیہ فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے جس میں عملے کو تعمیراتی کام کے آخری مراحل کو مکمل کرتے دکھایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں