منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ایئر لینڈر 10 گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ایئر لینڈر 10 تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے اور کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ے مطابق دنیا کا سب سے طویل ترین اور بڑا طیارہ ائیر لینڈر 10 آزمائشی پرواز کے دوران وسطی انگلینڈ کی بیڈفورڈشائر کاؤنٹی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

air-12

طیارہ ائیر لینڈر 10 کئی سالوں تک تکمیل کے مراحل میں تھا اور 17 اگست کو کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کی تھی تاہم بدھ کی صبح بیڈ فورڈ شائر میں دوسری آزمائشی پرواز کے دوران طیارے کو نقصان پہنچا ہے جبکہ تصاویر ظاہر کرتی ہیں کہ طیارہ کا سامنے والا حصہ زمین میں دھنس گیا ہے۔

جہاز کو ’ہائی برِڈ ایئر وہیکلز‘ نامی کمپنی نے تیار کیا تھا، کمپنی نے ایک ٹویٹ میں اس حادثے کی تصدیق کی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کو دوسری آزمائشی پرواز کے دوران نقصان پہنچا ہے جبکہ اس حادثے میں جہاز کا عملہ محفوظ ہے۔

air-2

ائیر لینڈر10 دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارہ جیٹ کے مقابلے میں 15 میٹر لمبا ہے اور 92 میل فی گھنٹہ پرواز کے لیے ہیلیم کا استعمال کرتا ہے، اس جہاز کو جسامت اور پرواز کی صلاحیت کی وجہ سے دنیا کا سب سے بڑا اور طویل ترین ہوائی جہاز قرار دیا گیا تھا۔

کمپنی کے ماہرین کا دعویٰ تھا کہ یہ طیارہ قریب چھ ہزار فٹ تک کی بلندی پر 148 کلومیٹر (92 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا تھا۔

air

اس طیارے کی تیاری کے لیے برطانوی حکومت نے ڈھائی ملین پاؤنڈ (3.7 ملین امریکی ڈالر یا 2.9 ملین یورو) بطور امداد دیے تھے لیکن اس طیارے کے تباہ ہو جانے سے اس منصوبے سے وابستہ امیدوں کو بڑا دجھٹکا لگا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں