ہوابازی کی صنعت میں نیا انقلاب، دنیا کا سب سے بڑا کارگو ڈرون سامنے آگیا۔
ایئر وائٹ وہیل نے اپنے W5000 کی نقاب کشائی کی ہے جو دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا بغیر پائلٹ کے کارگو ڈرون ہے۔
ٹربوپروپ ہوائی جہاز چین کے صوبہ جیانگ سو کے چانگ زو میں منظرعام پر آیا ہے۔ فی الحال یہ جہاز چین میں ایوی ایشن ریگولیٹرز سے سرٹیفیکیشن سے گزر رہا ہے۔
یہ ڈرون متاثر کن صلاحیتوں کا حامل ہے جو 5 ٹن پے لوڈ کی گنجائش اور 2,600 کلومیٹر تک کی رینج تک پرواز کر سکتا ہے۔ یعنی (نیویارک اور ٹورنٹو کے درمیان تقریباً پانچ گنا فاصلے) طے کر سکتا ہے۔
چینی ایوی ایشن اسٹارٹ اپ ایئر وائٹ وہیل نے اپنے پہلے بغیر پائلٹ کے کارگو طیارے کی نقاب کشائی کی ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹرانسپورٹیشن ڈرون ہے۔
W5000 کی دعویٰ کردہ پے لوڈ کی گنجائش پچھلے ورژن کے مقابلے میں نمایاں طور پر تین گنا زیادہ ہے۔
ایئر وائٹ وہیل کے چیئرمین اور سی ای او ہو ژینڈونگ نے بڑے کارگو ڈرونز کے مستقبل پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایئر فریٹ ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری کا سنگ بنیاد بن جائیں گے۔
انڈسٹری نیوز سائٹ ایوی ایشن ویک کے مطابق، W5000 کی متاثر کن صلاحیتیں، جن میں 10.8 میٹرک ٹن کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن اور 5 ٹن پے لوڈ کی گنجائش شامل ہے، اسے میدان میں ایک گیم چینجر کے طور پر کھڑا کرتی ہے۔