تازہ ترین

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...
Array

دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز ائیر بس اے 380 کا آپریشن پاکستان میں شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی : دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز ائیر بس اے 380 کا آپریشن پاکستان میں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کی فلائٹ سروس کے سیفٹی اسسمنٹ کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز ائیر بس اے 380 کا آپریشن پاکستان میں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کی فلائٹ سروس کے سیفٹی اسسمنٹ کے لیے چھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی اعظم غوری جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی ایس، فیصل صفدر جوائنٹ ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس، انجینئر فیض اختر جوائنٹ ڈائریکٹر اے پی ایس، انجینئر عرفان خان ڈویژنل سول انجینئر، انجینئر وسیم احمد جوائنٹ ڈائریکٹر الیکٹریکل اور عرفان ابان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایرڈروم آپریشنز پر مشتمل ہوگی۔

فیصل صفدر خان کو اے 380 کے فلائٹ آپریشن سیفٹی اسسمنٹ ٹیسٹ کا کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، جو سیفٹی اسسمنٹ کے لیے وقت اور مقام کا تعین کرے گا۔

کمیٹی کوارڈینیٹر تمام ممبران کے دستخطوں کے ساتھ سیفٹی اسسمنٹ رپورٹ انتظامیہ کو بھجوائے گا۔

خیال رہے 8 جولائی کو ایئر بس اے 380 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آزمائشی طور پر لینڈنگ اور ٹیک آف کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ اے 380 طیارے میں 600 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، اور یہ ڈبل ڈیک ایئر بس ہے جس کی باڈی بے حد چوڑی ہے، یہ فور انجن جیٹ ایئر لائنر یورپی مینوفیکچرر ’ایئر بس‘ نے بنایا ہے، اس طیارے کے پروں کا پھیلاؤ ایک فٹ بال گراؤنڈ جتنا ہے جب کہ اس کی لمبائی دو بلیو وھیل مچھلیوں جتنی ہے۔

چار انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -