اشتہار

دنیا کے سب سے بڑے اور بھاری ہوائی جہاز کی کراچی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دنیا کے  سب بڑے اور بھاری ہوائی جہاز انتونوو این-225 ماریہ کی دوسری بار کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ ہوئی، اس سے قبل 6انجن والا طیارہ 20 اپریل 2018 کو پہلی بارجناح ائیرپورٹ پہنچا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز انتونو این 225 ماریہ ایک بار پھرجناح ائیرپورٹ کراچی پر لینڈنگ کرگیا ، فلائٹ اے ڈی بی 3859 کی 11:27 بجے کراچی میں لینڈنگ ہوئی ، رجسٹریشن نمبر یو آر82060 کا حامل طیارہ کابل سے کراچی پہنچا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل 20 اپریل 2018 کو چھ انجن والا طیارہ انتونوف 225 ماریہ پہلی مرتبہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ اترا تھا، 6 ٹربوفن انجن والا یہ اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری طیارہ ہے۔

خیال رہے دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز انتونوف کا وزن 600 ٹن ہے، جسے 1988 میں تیار کیا گیا تھا، انتونوف نامی جہاز کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز میں ہوتا ہے ، جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔

ہرکیولس جہاز کے 6 انجن ہیں جو اسکے پروں پر نصب کئے گئے ہیں جبکہ جہاز کے پہیوں کی تعداد 32 ہے اوردیو ہیکل جہاز کو بنے ہوئے 30 برس ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں