تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

روس کا یوکرین پر حملہ : دنیا کا سب سے بڑا جہاز تباہ

کیئو: روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز تباہ ہو گیا، کارگو طیارہ  انتونو این 225 ماریہ یوکرین کی ملکیت تھا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ انتونو این 225 ماریہ کیف کے قریب انتہائی اہم ایئر فیلڈ پر روس کے حملے میں تباہ ہو گیا، کارگو طیارہ یوکرین کی ملکیت تھا۔

یوکرینی وزیرِ خارجہ نے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ روس نے دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کو تباہ کر دیا ہے، لیکن روس ہمارا یورپ کی جمہوری ریاست بننے کے خواب کو تباہ نہیں کر سکتا۔

اینٹونوف کمپنی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اس وقت تک طیارے کی "تکنیکی حالت” کی تصدیق نہیں کر سکتی جب تک کہ ماہرین اس کا معائنہ نہیں کر لیتے۔

یوکرین کی سرکاری دفاعی کمپنی یوکروبورن پروم نے ایک بیان جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا کہ طیارہ تباہ ہو گیا ہے لیکن اسے روس کے خرچ پر دوبارہ بنایا جائے گا، جس پر3 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔

Comments

- Advertisement -