پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

دنیا کے طویل القامت پاکستانی کا سعودی عرب میں انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے طویل القامت پاکستانی شہری غلام شبیر سعودی عرب کے شہر جدہ میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق دنیا کے طویل القامت پاکستانی شہری غلام شبیر طویل علالت کے بعد سعودی عرب کے شہر جدہ میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 43 برس تھی۔

7.8 فٹ قد کے حامل غلام شبیر 1980 میں پاکستان میں پیدا ہوئے تھے اور وہ 2000 سے 2006 تک مسلسل دنیا کے طویل القامت شخص مانے جاتے رہے۔ اس حوالے سے ان کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے اور کئی ایوارڈ بھی حاصل کر رکھے تھے۔

غلام شبیر خوش خوراک تھے انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ناشتے میں 10 انڈے اور چار روٹیاں کھاتے ہیں۔ دوپہر کے کھانے میں 4 مرغیاں اور رات کے کھانے میں 3 مرغیاں اور چاول نوش کرتے ہیں جب کہ وہ روزانہ منرل واٹر کی 40 بوتلیں بھی پیتے ہیں۔

غلام شبیر دنیا کے 42 ممالک گھوم رکھے تھے لیکن انہیں سعودی عرب سے دلی لگاؤ تھا جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے سے وہیں مقیم تھے۔

ان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی وجہ سے انہیں سعودی عرب میں سکون محسوس ہوتا ہے۔

غلام شبیر فٹبال کا کھیل دیکھنے کے بھی شوقین تھے اور سعودی لیگ کے میچ پابندی اور جوش وخروش کے ساتھ دیکھتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں