جنیوا : سوئٹزر لینڈ کو سیاحوں کی جنت قرار دیا جاتا ہے، یہاں دریا پر معلق دنیا کا طویل ترین پل عوام کے لئےکھول دیا گیا۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر زرمات کے قریب ایک دریا پر دنیا کا طویل ترین معلق پل پیدل چلنے والوںکے لیے کھول دیا گیا، جو سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے، اس پل کی لمبائی 1640 فٹ ہے اور زمین سے 85 میٹر بلند ہے۔
- Advertisement -
زرمات کے محکمہ سیاحت کے مطابق یہ دنیا کا طویل ترین معلق پل ہے، اس پل کو چٹانوں کے گرنے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے پہلے پل کی جگہ تعمیر کیا گیا ہے۔
اس پل کو سہارا دینے کے لیے وزنی لوہے کی تاریں استعمال کی گئی ہیں جبکہ اس میں نصب کردہ نظام کی وجہ سے یہ جھولے گا نہیں۔