دنیا کی تاریخ میں ایک طویل ترین ٹریفک جام ایسا بھی آیا ہے جو اس قدر بدترین تھا کہ اس میں لوگ 12 دنوں تک پھنسے رہے۔
کراچی، لاہور یا پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر میں ٹریفک کا ہجوم ہو اور کوئی تھوڑی دیر کےلیے ہی پھنس جائے تو وہ کوفت کا شکار ہو جاتا ہے، تاہم پڑوسی ملک چین میں سالوں پہلے پورے 12 دن تک ٹریفک جام جاری رہا جس میں لاکھوں لوگ پھنسے رہے۔
اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ سنہ 2010 میں اگست کے مہینے میں پیش آیا، جب 14 تا 26 اگست کے درمیان چین کے صوبے ہیبئی میں چائنا نیشنل ہائی وے پر بہت زیادہ ٹرک آنے، سڑک کی مرمت اور کئی گاڑیاں خراب ہونے سے زبردست ٹریفک جام ہوا۔
یہ ٹریفک جام اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ 100 کلومیٹر تک گاڑیوں کی لائن لگ گئی، یعنی کی یہ لائن اتنی بڑی تھی کہ عام طور پراس مسافت میں بندہ کئی شہروں کو عبور کرلے۔
اس وقت ٹریف کی صورتحال اتنی خراب تھی کہ ہر گاڑی روزانہ صرف 1 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرپاتی تھی، لوگوں نے سڑک کنارے عارضی دکانیں کھول لی تھیں۔
ٹریفک کے طوالت کو دیکھتے ہوئے ہی یہ عارضی دکانیں کھولی گئی تھیں کیوں کہ اس وقت لوگوں کو کچھ پتا نہیں تھا کہ وہ کب اپنی منزل کو پہنچیں گے، اسے اب تک دنیا کا سب سے لمبا ٹریفک جام تصور کیا جاتا ہے۔
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: ٹیمیں ٹریفک جام میں پھنس گئیں، میچ مختصر کرنا پڑا!