جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کیا آپ دنیا کے مہنگے ترین کھانے تناول کرنا چاہیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

خوراک انسان کی بُنیادی ضرورت ہے اور غریب ممالک میں عام طور پر ایک آدمی کا پیٹ بھرنے کے لیے 2 روٹیاں کافی ہوتی ہیں جو 10 سے 20 روپے میں خریدی جا سکتی ہیں اور کئی بیچارے غُربت کی وجہ سے وہ بھی نہیں خرید پاتے لیکن جن لوگوں کو اللہ چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے وہ ایک وقت کا کھانا بھی ہزاروں ڈالرز میں کھاتے ہیں۔

کون نہ ہوگا جس کی گرما گرم اور لذیز کھانوں کو دیکھ کر بھوک تیز نہ ہوجائے، روزانہ ویسے بھی ایک ہی طرح کی معمول کی ڈشز کھا کر طبیعت اکتا جاتی ہے، اسی لیے آج ہم آپ کو دنیا بھر میں تیار کیے جانے لذیز اور دنیا کے 10 مہنگے ترین کھانوں سے متعلق بتائیں گے، جن کی قیمت سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

زعفران

- Advertisement -

زعفران کا شمار دنیا کے مہنگے ترین کھانوں میں شمار ہوتا ہے جو بادشاہوں کی خوراک ہے جس کی عالمی منڈی میں قیمت 400 سے لیکر 1000 ڈالر فی کلو ہے تاہم کچھ اعلیٰ کولٹی کی زعفران ہزاروں ڈالر فی کلو میں فروخت کی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا کی سب سے بہترین اور اعلیٰ معیار کی زعفران پڑوسی ملک ایران میں اگائی جاتی ہے۔

لابونوتی آلو

آلو تو دنیا بھر میں عام پائے جاتے ہیں اور پاکستان میں تو 50 سے 100 روپے فی کلو مل جاتے ہیں لیکن یہ لابونوتی آلو عام آلو سے بہت منفرد ہوتا ہے جس کا ذائقہ اور شکل بھی عام آلو سے الگ ہوتی ہے، اس آلو کی قیمت 1600 ڈالر فی کلو ہے جو دنیا بھر میں صرف فرانس میں اگایا جاتا ہے۔

لابونوتی آلو یورپ کے مہنگے ترین ریسٹورانٹ مالکان اپنے امیر صارفین کےلیے خریدتے ہیں۔

بلوفن ٹیونا مچھلی

ٹیونا فش سے متعلق تو آپ نے یقیناً سن رکھا ہوگا کیونکہ یہ انہتائی نایاب نسل کی مچھلی ہے جس کے گوشت کا رنگ سرخ ہے جس کی عالمی منڈی میں قیمتت 4ہزار ڈالر فی پاؤنڈ ہے۔

وگ یُو بیف

وگ یُو بیف جاپانی گائے کے گوشت کو کہتے ہیں جسے خاص خوراک کھلانے کے ساتھ ساتھ روزانہ اس کی مالش کی جاتی ہے اور اسے خاص قسم کا میوزک بھی سنایا جاتا ہے۔۔ بیف اسٹیک کھانے کے شوقین افراد دنیا بھر سے جاپان کا رخ کرتے ہیں تاکہ وگ یو بیف سے لطف اندوز ہوسکیں۔۔۔ اس جاپانی گائے کے گوشت کی قیمت 450 ڈالر فی کلو ہے۔

سفید اور کالی ٹرفل

سفید ٹرفل عام طور پر فرانس میں پیدا ہوتی ہے جسے خاص ماحول محفوظ بنایا جاتا ہے، سفید ٹرفل کی قیمت 2100 ڈالر فی کلو ہے جبکہ کالی ٹرفل 1700 ڈالر فی کلو میں فروخت ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں