دنیا کا مہنگا ترین کچرے کا تھیلا سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا جبکہ اسے بنانے والے برانڈ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
مہنگا ترین کچرے کا تھیلا لگژری فیشن برانڈ بالنسیاگا کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ دو ماہ قبل برانڈ کو عجیب سے جوتے تیار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
کچرے کا تھیلا لانچ کرنے کے بعد بالنسیاگا کے لیے نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ صارفین کہہ رہے: ’پہلے پھٹے ہوئے جوتے بنائے اور اب کچرے کا تھیلا بنا ڈالا‘۔
تھیلا 1 ہزار 790 امریکی ڈالرز کا ہے جس کی پاکستانی قیمت تقریباً 4 لاکھ 2 ہزار 356 روپے بنتی ہے۔ اسے کوڑے کے تھیلے سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔
تھیلے کی رونمائی سوسم سرما کے ملبوسات کے فیشن شو میں کئی گئی۔ اس تین مختلف رنگوں میں بنایا گیا ہے۔
View this post on Instagram