تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

ہانگ کانگ میں دنیا کا مہنگا ترین پارکنگ ایریا فروخت

بیجنگ : ہانگ کانگ میں دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین پارکنگ ایریا کو فروخت کردیا گیا۔

ہانگ کانگ چین کا ایسا شہر جہاں اپنا گھر خریدنا ایک خواب تصور کیا جاتا ہے کیوں کہ یہاں امیر شہری اگر اپنے گھروں پر کروڑوں ڈالر خرچ کرتےہیں تو لاکھوں شہری ایسے بھی ہیں  جو چھوٹا سا فلیٹ بھی خریدنے سے قاصر ہیں۔

عام شہریوں کی اپنا گھر یا فلیٹ نہ خریدنے کی وجہ انتہائی مہنگی پراپرٹی ہے، ہانگ کانگ میں پراپرٹی کی کم از کم مالیت بھی 12 لاکھ ڈالر (ساڑھے 18 کروڑ روپے پاکستانی) ہے جو عام شہری کی پہنچ سے بہت دور ہے۔

سال 2019 کی رپورٹ میں ہانگ کانگ میں مہنگی ترین رہائش سے متعلق بتایا گیا تھا کہ ہانگ میں اگر کوئی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا شہری 60 اسکوار میٹر کا فلیٹ خریدنا چاہے تو اسے اپنی 22 سال کی تنخواہ جمع کرنا ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک دہائی قبل 60 اسکوائر میٹر کے فلیٹ کی خریداری کےلیے شہری کو 12 سال کی تنخواہ جمع درکار ہوتی تھی اور ملک میں سن 2008 سے تنخواہیں ایک ہی شرح پر ہیں۔

ایسے حالات میں ہانگ کانگ کے انتہائی پُرتعیش اور مہنگے علاقے میں گاڑیوں کی پارکنگ کےلیے 13 لاکھ ڈالر (20 کروڑ روپے) کی جگہ فروخت ہوگئی ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 13 لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے والا 135 اسکوار میٹر کا پارکنگ لاٹ دنیا کا مہنگا ترین پارکنگ ایریا ہے۔

Comments

- Advertisement -