پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

چائے کی منفرد کیتلی، جس کی قیمت اور خصوصیات نے کیا سب کو حیران

اشتہار

حیرت انگیز

چائے کی مقبولیت کی وجہ سے طرح طرح کے کپ اور کیتلیاں ایجاد کی گئیں، لیکن آج جس کیتلی کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ دنیا میں خاص مقام رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگی کیتلی ہونے کا اعزاز رکھنی والی کیتلی کا نام ’Egoist‘ ہے جس کے لفظی معنیٰ خود غرض کے ہیں۔

چمچماتی کیتلی نے 2016 سے سب سے مہنگا برتن ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر رکھا ہے۔ یہ برطانیہ کی این سیتھیا فاؤنڈیشن کی ملکیت ہے جسے اطالوی جیولر فلویو سکاویا نے ڈیزائن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھر میں رکھی معمولی کیتلی کروڑوں روپے میں نیلام

یہ سونا اور چاندی سے تیار کی گئی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ اس میں 1658 چمکدار ہیرے جڑے گئے ہیں۔ اس کے ڈھکن پر تھائی لینڈ اور برما سے خصوصی طور پر منگوائے گئے 386 یاقوت بھی نصب ہیں۔

اسے مزید منفرد بنانے کیلیے ہاتھی کے دانت کا استعمال کیا گیا۔ جی ہاں، کیتلی کا ہینڈل ہاتھی کے دانت سے بنا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے اس قیمتی برتن کو بھارتی نژاد این سیتھیا کی فاؤنڈیشن نے ڈیزائن کیا۔

قیمت کی بات کی جائے تو اس کی مالیت 3 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں