بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نایاب نسل کا جانور انتقال کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : دنیا کا برزگ ترین اور نایاب نسل کاگینڈا فرانس کے چڑیا گھر میں انتقال کرگیا، صنا 1971 میں یورپ منتقل ہوئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 55 سالہ صنا نامی مادہ گینڈا دنیا کی سب سے بزرگ ترین گینڈا تھی جو فرانس کے شہر نینٹس میں واقع چڑیا گھر میں انتقال کرگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 1965 میں جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے مادہ گینڈے کو محض 7 برس کی عمر میں یورپ منتقل کردیا گیا تھا جہاں 1993 تک جرمنی کے چڑیا گھر میں تمائشیوں کو محظوظ کرتی رہی بعد ازاں اسے فرانس منتقل کردیا گیا جہاں 1993 سے اب ت لوگوں کو تفریح فراہم کررہی تھی۔

گینڈوں کےلیے خدمات انجام دینے والے گروپ کا کہنا ہے کہ وائٹ گینڈوں کی عمر عموماً 50 سال ہوتی ہے جو گینڈوں کی نایاب نسل ہے اور معدومی کا شکار ہے۔

پارک انتظامیہ کے مطابق مادہ گینڈا کو چڑیا گھر میں خصوصی توجہ دی جارہی تھی۔

واضح رہے کہ افریقی گینڈے کے جسمانی اعضا خصوصاً اس کے ناک پر موجود سینگ کی دنیا بھر میں بے حد مانگ ہے اور اس کی غیر قانونی تجارت نہ صرف ان کی نسل کو ختم کر سکتی ہے بلکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم غیر قانونی کاموں میں بھی استعمال کی جارہی ہے۔

جنوبی افریقہ کے شمال میں گینڈوں کے تحفظ کے لیے ایک خصوصی پناہ گاہ قائم کی گئی ہے جہاں ملک بھر سے گینڈے لا کر رکھے جارہے ہیں، تاکہ ایک طرف تو انہیں شکاریوں سے بچایا جاسکے، دوسری جانب ایک ہی مقام پر ان کی بہتر طور پر حفاظت کی جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں