ٹیکساس : دنیا کی معمر ترین بلی اسکوٹر 30 سال کی عمر میں مرگئی،اس کی مالکن نے اسکوٹر کی موت کی تصدیق کردی.
تفصیلات کے مطابق 23 مارچ 1986 کو پیدا ہونے والی بلی سیامی نسل کی بلی تھی، اگر اسکی عمر دیکھی جائے تو یہ عام پالتو بلی کی اوسط عمر سے بہت زیادہ عمر بنتی ہے. جبکہ اسکوٹر کی عمر کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم،گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے تصدیق ہونے سے پہلے ہی بلی کی موت ہوگئی.
گینیز بک آف ولڈ ریکارڈز کی جانب سے بلی کی عمر کی تصدیق کے لیے بارہ ہفتے درکار تھے،تاہم بلی کی 30 سال کی عمر سن کر وہ کافی متاثر ہوئے ہیں.
بلی کی مالن فلائڈ کی جانب سے اس بات کی تصدیق بہیں کی گئی کہ بلی کی موت کب ہوئی تھی تاہم ان کا کہنا ہے کہ بلی کی موت گذشتہ ماہ بہار کے موسم میں ہوئی تھی.
اسکوٹر کی مالکن کا کہنا تھا کہ وہ میرے لیے بہت خاص تھی اور وہ اُسے کبھی نہیں بھول سکتی.
فلائڈ کا کہنا تھا کہ وہ بہت افسردہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسکوٹر روزانہ مجھے صبح چھ بجے اُٹھاتی تھی اور جب میں کام سے واپس آتی تھی وہ میرا گھر کے دروازے پر انتظار کرتی تھی.
اسکوٹر کو نئی جگہوں پر جانا بہت اچھا لگتا تھا اور اس نے اپنی زندگی میں امریکہ کی 45 ریاستوں کا سفر کیا تھا. اسکوٹر کی دو سال پہلے ایک ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اس کے باوجود وہ دو سال تک زندہ رہی.
واضح رہے کہ اسکوٹر کے مرنے کے بعد اوریگون ریاست کی 26 سالہ بلی دنیا کی قدیم ترین بلی ہے.