سردیاں شروع ہوتے ہی دنیا بھر میں بڑے بڑے برف کے پتلے یعنی اسنو مین بنانے کا رجحان شروع ہوجاتا ہے لیکن لندن کے ایک سائنس دان نے ایسا اسنو مین بنا ڈالا جو صرف خورد بین سے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسانی بال سے بھی باریک اس اسنو مین کو لندن کی ویسٹرن یونیورسٹی میں بنایا گیا ہے۔
- Advertisement -
اسے بنانے والے سائنس دان ٹوڈ سمپسن کے مطابق یہ دنیا کا سب سے چھوٹا اسنو مین ہے۔ 3 مائیکرو میٹر کے اس اسنو مین کو صرف مائیکرو اسکوپ سے ہی دیکھا جاسکتا ہے۔
ہنستا مسکراتا ننھا اسنو مین اتنا چھوٹا ہے کہ نہ تو اسے مفلر پہنایا جاسکتا ہے نہ ہی کوئی ہیٹ۔