نامور بین الاقوامی کمپنی نے دنیا کی سب سے پتلی دستی گھڑی بنائی ہے لیکن قیمت میں اس چھوٹی گھڑی نے سب کو مات دے دی ہے۔
بلغاری Octo Finissimo Ultra نامی یہ گھڑی صرف 0.07 انچ یعنی (1.8 ملی میٹر) موٹی ہے جو اسے برطانوی p10 سے بھی زیادہ پتلا بناتی ہے جو 1.85 ملی میٹر موٹی ہے۔ گھڑی نے اپنے گزشتہ ریکارڈ ہولڈر الٹیپلانو الٹیمیٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو 0.078 انچ (2 ملی میٹر) موٹی ہے۔
یہ لگژری گھڑی سینڈبلاسٹڈ ٹائٹینیم سے بنی ہوئی ہے جس کہ اس کی پشت ٹنگسٹن کاربائیڈ سے بنی ہے۔ گھڑی کے اوپر بائیں جانب ایک ’’کوئیک ریسپانس کوڈ‘‘ (QR) ہے جو کہ نان فنجیبل (NFT) اور میٹاورس کوڈز کے ساتھ رابطے کی سہولت دیتا ہے تاکہ مکینیکل دنیا کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑا جاسکے۔
دنیا کی یہ سب سے پتلی دستی گھڑی کی قیمت سن کر آپ حیران رہ جائیں گے کیونکہ اس کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباْ 8 کروڑ روپے ہے انتہائی قیمتی ہونے کے باعث یہ گھڑی بہت محدود تعداد میں صرف 10 گھڑیاں ہی تیار کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے بلغاری واچ ڈویژن پروڈکٹ تخلیق کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیبریزیو بوناماسا سٹیگلیانی کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ریکارڈ توڑے ہیں میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کیونکہ ہم نے ایک بہت ہی نایاب چیز تیار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ نیا آکٹوپس کے کلاسک گھڑی کے ڈیزائن کے کوڈز کو جوڑتا ہے جس میں 8 رخی شکل شامل ہے جو Pantheon کے محراب کی جیومیٹری سے متاثر ہے، گھڑی میں آٹھ پیٹنٹ شامل ہیں اور گھڑی کے شیشے کی اسمبلی سے لیکر بریسلٹ اور بیرل کی ساخت تک سینڈبلاسٹڈ ٹائٹینیم میں تیار کیا گیا ہے جو کہ وزن میں انتہائی ہلکا لیکن مضبوط ہے جب کہ پینسل کے نشان ڈائل پر لیزر سے کندہ کیے گئے ہیں۔
انہوں ںے مزید بتایا کہ اس اچھوتی گھڑی کو آکٹوکولیکشن کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منظر عام پر لایا جائیگا۔ ہمیں اس غیر معمولی اور نایاب گھڑی کو لانچ کرنے سے قبل بہت سے ٹیسٹ کرنا پڑے، گھڑی کے مینوفیکچررز کو اس کو تیار کرنے میں 3 سال لگے۔