جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

دنیا کے بدصورت ترین کتوں کا مقابلہ ’وائلڈ تَھنگ‘ نے جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اس برس دنیا کے بد صورت ترین کتے کا خطاب ’وائلڈ تَھنگ‘ نے جیت لیا ہے۔

آپ نے خوبصورتی کے مقابلے بہت دیکھے ہوں گے لیکن کیلیفورنیا میں بدصورت ترین ڈوگی کا مقابلہ ہوا، اس سالانہ مقابلے ’ورلڈ اگلیئسٹ ڈاگ‘ میں مختلف نسل اور سائز کے کتوں نے حصّہ لیا۔

سجے سنورے بدصورت کتوں کے ساتھ مالک نے واک کی، مقابلے میں بڑے بڑے سورما میدان میں اترے تاہم بدصورتی کا اعزاز 8 سالہ وائلڈ تَھنگ کے نام رہا، بکھرے بالوں لٹکتی زبان اور ہیبت خیز آنکھوں والے پیکنگ ایز نے دنیا کے بدصورت ترین کتا ہونے کا اعزاز پا لیا۔

- Advertisement -

وائلڈ تَھنگ کی مالک این لیوس ہیں جن کے کتے نے اس مقابلے کے دیگر 8 کتوں کو مات دی، انھیں اس کے لیے ایک ٹرافی اور پانچ ہزار ڈالر دیے گئے۔

یہ مقابلہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے،مقابلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں ہر نسل اور سائز کے کتوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

اس مقابلے کا مقصد ہے کہ نا مکمل یا کسی بھی عیب کا شکار کتے بھی کسی سے کم نہیں بلکہ یہ بھی خاص اور بہت منفرد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں