ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

178 ممالک گھومنے والا برطانوی نوجوان پاکستانیوں‌ کی مہمان نوازی سے متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دنیا کے کم عمر ترین سیاح بننے کے عزم پر  گامزن برطانوی شہری سیم ہوتھرن پاکستان پہنچ گئے۔

سیم ہوتھرن نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بتایا کہ وہ 178 ممالک کی سیاحت کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں 14 سال کی عمر میں سیاحت کا آغاز کیا اور اب تک کئی ممالک کی سیر کی، پاکستان آنے کے بعد برطانوی نوجوان مقامی رنگ میں ہی رنگ گئے اور انہوں نے دوسرے سیاحوں کو بھی پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا۔

سیم دنیا کے کم عمر ترین سیاح بننے کے لیے پرعزم ہیں، جلد ہی عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والا ادارہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اُن کا نام درج کر کے دنیا کا کم عمر ترین سیاح ہونے کا اعزاز دے گا۔

سیم کا کہنا تھا کہ مجھے لاہور کی سیر کو بہت شوق تھا، اسی خواہش نے مجھے پاکستان آنے پر مجبور کیا، یہاں کا کھانا، ثقافت بہت اچھا لگا، پاکستانیوں نے اپنی مہمان نوازی اور ملنساری سے بھی برطانوی شہری کا دل جیت لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں