تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری، پاکستان کا ایک شہر شامل

دنیا کے سستے اور مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی، سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا ایک شہر بھی شامل ہے۔

برطانوی مالی جریدے ’دی اکنامسٹ‘ کے اکنامکسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی۔

دنیا کے سستے ترین شہروں میں مسلسل دوسرے سال یہ اعزاز شام کے دارالحکومت دمشق کے نام رہا، دوسرا سستا ترین لیبیا کا شہر تریپولی رہا جس کے بعد ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

تیونس کا دارالحکومت تیونس اور قازقستان کا شہر الماتے بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں، رواں سال بھی دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت کا شہر احمد آباد 7ویں، الجزائر 8 ویں، بیونس آئرس 9 ویں اور زیمبیا کا دارالحکومت لوساکا 10 ویں نمبر پر سستے ترین شہر قرار پائے۔

مہنگے ترین شہر

رواں سال اس فہرست کے دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں تل ایب پہلے نمبر پر رہا، گزشتہ سال پیرس (فرانس) اور زیورخ (سوئٹزرلینڈ) مشترکہ طور پر دنیا کے مہنگے ترین شہر تھے مگر اس بار پیرس اور سنگاپور مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔

زیورخ، تیسرے، ہانگ کانگ چوتھے، نیویارک 5 ویں، جنیوا چھٹے، کوپن ہیگن 7 ویں، لاس اینجلس 8 ویں اور اوساکا 9 ویں نمبر پر مہنگے ترین شہر رہے۔

2021 کے اس مہنگے اور سستے ترین شہروں کی اس فہرست میں 173 شہروں کو شامل کیا گیا اور وہاں سے 50 ہزار اشیا اور سروسز کی قیمتوں کا ڈیٹا اگست اور ستمبر کے دوران جمع کیا گیا۔

اس سال کی فہرست میں عالمی معیشت پر کووڈ 19 کے اثرات کو بھی مدنظر رکھا گیا جبکہ 40 نئے شہروں کو بھی اس فہرست کا حصہ بنایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -