تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا سے دنیا بھر میں معاشی بحران، جی 20 ممالک کا بڑا اقدام

ریاض: کروناوائرس کے پیش نظر جی 20 ممالک نے قرض وصولی معطل کرنے کی توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر وبا کروناوائرس سے دنیا بھر میں پیدا ہونے والے معاشی بحران کے تناظر میں جی 20 ممالک نے اہم اقدام اٹھایا اور مقروض ممالک سے قرض وصولی معطل کرنے کی توثیق کردی۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے جی 20ممالک کے اعلامیے کا خیرمقدم کیا۔ جی20ممالک کی جانب سے قرض ادائیگی معطلی کی مدت12مہینے ہوگی۔ اس اقدام سے مقروض ممالک کو ریلیف ملے گا۔

ادھر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے 25 ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کیا ہے، اس ریلیف کا فیصلہ کو وِڈ نائنٹین کی وبا سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث کیا گیا ہے۔

کوروناوائرس کیخلاف جدوجہد،آئی ایم ایف نےقرض فراہمی کے فنڈزکو ڈبل کردیا

جن ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے ان میں افغانستان، برکینافاسو، سینٹرل افریقن ریپبلک، چاڈ، کوموروس، کانگو، گیمبیا، لائبیریا، مڈغاسکر، موزمبیق، جزائر سلیمان، تاجکستان، یمن، نیپال اور ہیٹی بھی شامل ہیں۔ ان ریلیف ممالک میں تقریباً تمام افریقی ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -