تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وبا کے دنیا بھر میں وار، بھارت کو ایک دن میں 31 ہزار نئے کیسز کا سامنا

دنیا بھر میں کورونا کے حملوں کا سلسلہ برقرار رہے، دیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی وبا شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، اب تک مجموعی طور پر 4.55 ملین کورونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اب تک دنیا بھر میں 219 ملین افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی۔ بھارت میں ایک دن میں اکتیس ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ دو سونوے افراد چل بسے۔ اسی طرح چوبیس گھنٹے میں جرمنی میں چھے ہزار، میکسیکو میں پانچ ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔ برازیل میں ایک دن میں ایک سو بیاسی افراد جان سے گئے۔

کئی ممالک کے شہریوں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لی ہے جبکہ حکام عوام کو دوسری ڈوز کی تلقین کررہے ہیں، لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنی مکمل ویکسی نیشن کرالیں۔

سعودی عرب، امریکا اور یورپی ممالک میں بھی ویکسینیشن کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔

کرونا وائرس: ایک روز میں 90 سے زائد اموات

ادھر پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 98 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد وبا سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 330 ہوگئی۔ مذکورہ دورانیے میں ہی 3 ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 589 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -