اشتہار

پنجاب اسمبلی میں بد ترین ہنگامہ آرائی، نعرے بازی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلسل تیسرے روز شدید بدنظمی کا شکار ہوا ہے، جہاں اپوزیشن اور حکومتی ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی زیرصدارت شروع ہوا تو ایک بار پھر بدترین ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔

اجلاس کے آغاز پر ہی لیگی ارکان اسمبلی نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا، اور حکومت مخالف نعرے لگائے تو حکومتی ارکان بھی ادھر آن پہنچے اور اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

- Advertisement -

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تمام ارکان کو نشستوں پربیٹھنے کی ہدایت کی جس پر پی ٹی آئی ارکان واپس اپنی نشستوں پر چلے گئے جبکہ اپوزیشن ارکان مسلسل ‘ اعتماد کا ووٹ لو’ کے نعرے لگاتے رہے۔

اپوزیشن کے شدید احتجاج پر وزیرپارلیمانی امورراجہ بشارت ان سے ملاقات کرنے آئے اور مرزا جاوید،عنیزہ فاطمہ اور میاں رؤف کو نشستوں پربیٹھنے کی درخواست کی۔

ایوان چلانے کے لئے حکومتی کوششوں کو اپوزیشن نے رد کیا تو پی ٹی آئی کی سعدیہ سہیل ،سیمابیہ اور ثانیہ کامران نےاپوزیشن کو کھری کھری سنادیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ حکومت نےاعتماد کا ووٹ لیناہے ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنےدیں، اگراعتماد کاووٹ نہیں لیں گےتو حکومت میں نہیں رہیں گے۔

انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ عدم اعتماد کی تحریک لےآئیں فیصلہ ہوجائےگا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلسل تیسرا روز ہے جب اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی دیکھی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں