جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

ملتان ٹیسٹ میں بدترین شکست کے باوجود ہیڈ کوچ مطمئن

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگ اور 47 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا لیکن قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مطمئن ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم شکست پر شکست کھا رہی ہے لیکن ریڈ بال کے ہیڈ کوچ اب بھی مطمئن اور پر امید ہیں۔ قومی ٹیم کو گزشتہ ماہ بنگلہ دیش نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا اور اب انگلینڈ نے ریکارڈ ساز ٹیسٹ میچ کھیل کر قومی ٹیم کو ملتان میں شرمناک شکست دے دی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے پہلی اننگ میں اچھی بیٹنگ کی اور اس کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

- Advertisement -

جیسن گلیسپی نے کہا کہ بدقسمتی سے بولنگ ہمارے پلان پر پورا نہیں اترے اور ملتان کی وکٹ سے یہ توقعات تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ اگر کھلاڑیوں کو بیک کریں گے، تو یہی کھلاڑی اچھا پُرفارم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں اتنی بڑی شکست کے بعد پاکستان ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام درج کرا لیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے لیے ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ کوچز مقرر کیے تھے۔ وائٹ بال کے لیے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور ریڈ بال کے لیے آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کو لایا گیا تاہم دونوں کوچز کی آمد کے بعد بھی ٹیم جیت کے ٹریک پر نہ آسکی۔

گیری کرسٹن کے ٹیم جوائن کرنے کے بعد پاکستان ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین شکست ہوئی اور وہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار پہلے مرحلے سے ہی باہر ہوگئی جب کہ جیسن گلیسپی کے زیر نگرانی ٹیسٹ ٹیم کو بنگلہ دیش جیسی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش شکست دے گئی اور اب انگلینڈ نیا امتحان ہے جس کے پہلے پرچے میں پاکستان ٹیم فیل ہوچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں