جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جرمن لیگ میں فٹبال کی تاریخ کا بدترین اون گول! شائقین حیران و پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

اگر کوئی گول کیپر خود اپنے ہی جال میں گیند کو پہنچا دے تو کسی ٹیم کے لیے اس سے زیاہ افسوسناک بات کیا ہوگی۔

جرمنی کی سیکنڈ ڈویژن فٹبال لیگ میں ہیمبر گ اور ساؤ پاؤلی کے درمیان میچ جاری تھا پر اس مقابلے میں قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ شائقین اُس وقت گنگ رہ گئے جب ہیمبرگ کے گول کیپر نے شاٹ مارتے ہوئے اپنے ہی جال میں فٹبال کو پہنچا دیا۔

ماہرین اور شائقین اس گول کو اب تک فٹبا کی تاریخ میں کیا جانے والا سب سے بدترین اون گول قرار دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

سیکنڈ ڈویژن لیگ میں ہیمبرگ اور ساؤ پاؤلی کی ٹیموں سب سے بڑے روایتی حریف ہیں، جب اون گول کا یہ واقعہ پیش آیا اس وقت ساؤ پاؤلی ایک صفر کی برتری لیے ہوئے تھی۔

گیند ڈی میں موجود تھی اور مخالف کھلاڑی بھی آس پاس ہی تھے۔ اس دوران ہیمبرگ کے دفاعی کھلاڑی نے دوسرے پلیئر کو پاس دیا، جس نے سلو کک کے ذریعے بالکل گول پوسٹ کے سامن گیند اپنے گول کیپر فرنانڈس کو دی۔

https://twitter.com/MunichFanpage/status/1730658842353037432?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1730658842353037432%7Ctwgr%5E091dbb6011922bf181725bae17b1edb9bdf359a4%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1295450

گیند گول پوسٹ کی طرف جارہی تھی۔ اسی دوران فرنانڈس آگے آئے اور گیند کو کک کے ذریعے کلیئر کرنے کی کوشش کی۔ تاہم گیند ڈی سے دور جانے کے بجائے ان کے غلط کک کی وجہ سے گول پوسٹ میں چلی گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2-0 کے خسارے میں جانے کے باجود ہیمبرگ عمدگی سے میچ میں واپس آئی اور مقابلہ 2-2 سے ڈرا کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں