بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں شدید ترین گرمی اور سردی ایک ساتھ!

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں موسم کا نیا رنگ دیکھنے میں آیا ہے جہاں مملکت کے کئی علاقے شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہیں وہیں کچھ علاقے یخ بستہ ہواؤں کے گھیرے میں ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں کئی شہر جھلسا دینے والی گرمی کی زد میں ہیں جہان درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے وہیں کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں موسم سرد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں الاحسا، حفر الباطن، تنہات، دہنا اور صمان گرم ترین علاقے ہیں جہاں گزشتہ روز درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا تھا جب کہ مکہ مکرمہ، دمام، المجمعہ، ینبع، ریاض، بریدہ، الخرج، وادی الدواسر اور رفحا میں پارہ 45 اور 44 ڈگری رہا۔

- Advertisement -

دوسری جانب مملکت میں السودہ کا علاقہ سرد ترین علاقہ رہا جہاں گزشتہ روز درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ابہا میں 19 جب کہ الباحہ، طائف، القریات اور طریق میں 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک پارہ پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساحلی علاقے میں آج مطلع غبار آلود ہوگا اور یہی کیفیت ریاض اور مشرقی ریجن میں بھی ہوگی۔ بحرہ اور جموم میں گرد وغبار ہوگا، جس سے حد نگاہ متاثر ہوگی جبکہ ہوا کی رفتار 40 اور 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی کی رفتار سے چلے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے بیشتر علاقے شدید ترین بارشوں کی زد میں رہے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوئی اور متعدد انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں