اشتہار

پاکستان میں تاریخ کی بدترین مہنگائی، گزشتہ 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں تاریخ کی بدترین مہنگائی کا گزشتہ پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور اشیائے خور و نوش کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بدترین مہنگائی نے گزشتہ پچاس سال کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے، رمضان سے قبل آنے والے اس مہنگائی کے طوفان سے عوام پریشان ہے۔

مرغی، دالیں،چاول ، کوکنگ آئل سب کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹا 160 روپے کلو ہوگیا، مرٖغی کا گوشت750، ماش دال 450 اور فی کلو چاول 350روپےمیں ملنے لگا جبکہ سبزیوں اورپھلوں کی ڈبل سنچری ہوگئی،

پنجاب میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے میں مل رہا ہے، کوکنگ آئل 670 روپے لیٹر، گھی 560 اور چینی 110 روپے کلو ، چاول350 ، دال ‏مسور300 اور دال ماش480 روپے ہوگئی۔

شہری دہائی دے رہے ہیں ہم مہنگائی سے مر رہے ہیں، کھانے کے لالے پڑے ہیں، حکومت کیا کر رہی ہے؟

ایک طرف عوام مہنگائی سے پریشان ہے، دوسری طرف ملک کے کرتا دھرتا حکمران اورسیاستدان اقتدار کی کرسی کے گرد وہیل چیئرگیم میں لگے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں