اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی کے مارے عوام کھانا ہوٹل سے خریدنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مختلف علاقوں میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی پریشانی بڑھا دی، مہنگائی کے مارے شہری صبح کا ناشتہ اور دوپہر کا کھانا ہوٹل سے خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے شہریوں کو نہ صرف مشکلات کا سامنا ہے۔

گیس کے کم پریشر کی وجہ شہری مہنگے داموں کھانا سمیت دیگر اشیا ہوٹلوں سے خرید کر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔

گیس کی لوڈشڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، شامان ٹاون ، سرجانی ٹاون ، ناظم آباد ، رضویہ سوسائٹی ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد ، فیڈرل بی ایریا ، لانڈھی ، کورنگی ، شاہ فیصل کالونی ، اورنگی ٹاون ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال اور اولڈ سٹی ایریاز سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو سردیاں شروع بھی نہیں ہوئی ، گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے علاوہ ہوٹل مالکان اور پکوان سینٹر والوں کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں