بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بدترین لوڈشیڈنگ : شہریوں کا کے الیکٹرک کسٹمز کیئر سینٹر پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر شہریوں نے کے الیکٹرک کسٹمز کیئر سینٹر پر حملہ کردیا، حملے کے بعد عملہ دفتر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو جینا محال کردیا ہے۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج جاری ہے، احتجاج کے دوران شہریوں نے کے الیکٹرک کسٹمز کیئر سینٹر پر حملہ کردیا۔

شہریوں کےحملےکےبعدکےالیکٹرک کا عملہ دفترچھوڑکرفرار ہوگیا ، شہریوں کے شدید پتھراؤ کے باعث دفتر میں شیشے ٹوٹ گئے۔

بجلی کےستائے شہری کے الیکٹرک دفتر کے باہر موجود ہے اور روڈ کے دونوں اطراف روڈ بلاک اور ٹریفک جام ہے۔

شہریوں کی جانب سے کے الیکٹرک کیخلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں