ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

کراچی سے خیبر تک بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی جہنم بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گرمی بڑھتے ہی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا اور کئی علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہونے لگی، جس سے شہری بلبلا اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے خیبرتک بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ، کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔

لوڈشیڈنگ کے باعث ضعیف اور بیمار پریشان ہے ، شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے اور کاروبار متاثر ہوچکا ہے جبکہ اسپتالوں میں مریض اور ان کے لواحقین رل گئے، آپریشن ملتوی کرنا پڑ گئے۔

- Advertisement -

لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی گھنٹوں غائب ہے لیکن بل ہزاروں کے آرہے ، ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر بدترین لوڈشیڈنگ فوری بند کی جائے۔

کراچی میں بھی شدید گرمی کے دوران بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، ملیر ، لانڈھی ، کورنگی ، گلستان جوہر، گارڈن ، سمیت دیگر علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور کے شہری بھی طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان ہے جبکہ ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار آٹھ سو چھپن میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں