تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کیا آپ ہاؤس بوٹ میں سفر کرنا چاہیں گے؟

برلن : جرمنی جانے والے سیاح گھر میں بیٹھے بیٹھے جھیل یا سمندر کی سیر کرسکیں گے، سیاحوں کےلیے کشتی گھر تیار ہوگئے۔

یورپی ممالک اپنے دلفریب نظاروں کی وجہ سے ویسے ہی سیاحوں کی پسندیدہ منزل شمار ہوتے ہیں لیکن جرمن حکومت نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کےلیے پانی میں کشتی گھر چلا دئیے ہیں جو سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کررہے ہیں۔

برلن کے نواحی علاقوں میں چھوٹی بڑی کشتیاں سیاحوں کےلیے تیار ہیں، جن میں کمرے، بیت الخلاء، شاور اور باورچی خانہ بھی بنایا گیا ہے۔

باؤس بوٹس کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، مذکورہ رفتار میں بوٹ کا انجن ہلکی ہلکی آواز اور پانی کا بہاؤ ماحول کو مزید پر سکون بنا دیتا ہے۔

ان کشتیوں میں سوار ہوکر سیاح آس پاس کے مناظر، گھر اور جھیل کے گرد کھڑے لوگوں کو دیکھتے ہوئے دھیرے دھیرے گزر جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وبا کے باعث ایسی سیر و تفریح میں بہت اضافہ ہوا ہے، رواں برس گرمیوں کی چھٹیوں کےلیے سیاحوں کی جانب سے ان کشتیوں کی پیشگی بکنگ کروالی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -