تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

زخمی ہرن نے اسپتال عملے کی دوڑیں لگوادیں، ویڈیو وائرل

لوزیانا میں ایک زخمی ہرن اسپتال میں گھس کر برقی سیڑھیوں پر چڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکا کے لوزیانا میں زخمی ہرن بھاگتا ہوا اسپتال میں گھس گیا اور جب اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی تو وہ ایسکلیٹر پر چڑھ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن لیڈی آف دی لیک اسپتال میں داخل ہوا جسے عملے نے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ ٹھوکر کھاتے ہوئے ایسکلیٹر پر چڑھتے ہوئے دوسری منزل پر پہنچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعدازاں ریسکیو اہلکار ہرن کو قابو کرتے ہوئے باہر لے کر جارہے ہیں، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کے ارکان ہمیشہ اس طرح کے غیر متوقع حالات کے لیے تیار رہتے ہیں۔

دوسری منزل تک پہنچنے کے بعد ہرن کو قانون نافذ کرنے والے ایک افسر سمیت کئی لوگوں نے پکڑ کر نیچے رکھا۔

بعدازاں ہرن کو اسپتال کے بستر پر لاد دیا گیا اور لوزیانا کے وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے ایک ٹرک پر باہر لایا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس دوران مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی خلل نہیں پڑا۔

وائلڈ لائف حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ ہرن قریبی وارڈ سے اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے ایک کار ٹکرا کر زخمی ہوگیا تھا۔

بدقسمتی سے لوزیانا کے وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈپارٹمنٹ کو اس کے زخموں کی وجہ سے جانور کو موت کے گھاٹ اتار دینا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں