اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

عالمی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیمپئن اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سب سے مقبول ریسلر جان سینا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق چیمپئن نے اپنے ریسلنگ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال 2025 میں ریسل مینیا 41 ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2025 کے رائل رمبل، ایلیمینیشن چیمبر اور پھر لاس ویگاس میں ایلجیئنٹ اسٹیڈیم میں ریسل مینیا 41 میں مقابلہ کریں گے اور وہ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

- Advertisement -

جان سینا نے گزشتہ روز نے کینیڈا میں جاری ‘منی ان دی بینک’ کی تقریب میں اچانک منفرد انداز میں انٹری دی، انکے ہاتھ میں مشہور زمانہ قول “مائی ٹائم از ناؤ” کی جگہ “آخری وقت اب ہے” درج تھا۔

ریسلر نے جیسے ہی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ہزاروں پرستار نہیں، نہیں کے نعروں سے گونج اٹھا، تاہم ریسلر اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

اس موقع پر جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک ایسے گھر میں کھیلنے کا موقع دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ! جو آپ لوگوں نے اتنے سالوں سے بنایا ہے، آپ کی آواز کیلئے بہت بہت شکریہ۔

جان سینا جنہوں نے 2002 میں اپنے ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا، وہ 22 سال سے ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ ہیں اور اس دوران انہوں نے دی راک، ٹرپل ایچ، سی ایم پنک، رینڈی اورٹن جیسے بڑے اسٹارز کیخلاف یادگار فائٹس لڑیں اور 21 ڈبلیو ڈبلیو ای ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ اس کے علاوہ وہ 14 بار ورلڈ چیمپئن بھی رہے۔

واضح رہے کہ جان سینا ریسلنگ میں اپنے جوہر دکھانے کے علاوہ کئی ہالی ووڈ فلموں میں اداکاری بھی کی جن میں فاسٹ ایکس اور دی انڈیپنڈنٹ جیسی کامیاب فلمیں بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں