منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلیو ڈبلیو ای نے تصدیق کی ہے کہ ریسلنگ لیجنڈ صابو 60 سال کی عمر میں چل بسے۔

کمپنی نے بیان میں کہا کہ ’ڈبلیو ڈبلیو ای کو یہ جان کر دکھ ہوا کہ ٹیری برنک جسے ریسلنگ کے شائقین صابو کے نام سے جانتے تھے انتقال کرگئے ہیں، ہم صابو کے خاندان، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کرتے ہیں۔

لیجنڈ ریسلر صابو نے جرأت مندانہ اور شاندار پرفارمنس سے اپنا نام بنایا اور کئی ٹائٹل جیت کر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

صابو کا فائنل میچ لاس ویگاس میں ریسل مینیا ویکن اینڈ پر ہوا جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔

جی سی ڈبلیو نے صابو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ گیم چینجر ریسلر تھے جس نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا، وہ آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے اور ان کی میراث ہمیشہ رہے گی۔

وہ ای سی ڈبلیو میں ٹرپل کراؤن چیمپئن تھے جبکہ دو بار انہوں نے ای سی ڈبلیو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ، تین بار ای سی ڈبلیو ورلڈ ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ، اور ای سی ڈبلیو ورلڈ ٹیلی ویژن چیمپئن شپ جیتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں